2 مئی، 2024، 11:32 PM

امریکا اور برطانیہ کا یمن کے حدیدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ

امریکا اور برطانیہ کا یمن کے حدیدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ

مقامی ذرائع نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ امریکہ اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایک تازہ جارحانہ کارروائی میں یمن کے حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

مہر نیوز کے مطابق، یمن کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ امریکہ اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایک تازہ جارحانہ کارروائی میں یمن کے حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔امریکی برطانوی اتحاد نے حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پانچ بار نشانہ بنایا ہے، تاہم تازہ ترین جارحیت کے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات امریکہ اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ایک علاقے پر بمباری کی۔

یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اسرائیلی رجیم کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطیننیوں کی جدوجہد کی کھلی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف صیہونی رجیم کے حملے بند نہیں ہوتے اس  وقت تک وہ بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے حامیوں کے جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی رجیم کے زمینی اور فضائی حملوں میں کم از کم 27,948 فلسطینی شہید جب کہ 67,459 زخمی ہو چکے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے دسمبر میں اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی اتحاد کا اعلان کیا جو اس ملک کے خلاف مسلسل جارحیت کا ارتکاب کرتا چلا آرہا ہے۔

News ID 1923712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha