2 مئی، 2024، 10:31 PM

پرتگال کے عوام کا غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ+ ویڈیو

پرتگال کے عوام کا غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ+ ویڈیو

دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کے لیے عوامی حمایت کے بعد ہزاروں پرتگالی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی رجیم کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہزاروں پرتگالی شہریوں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ 

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 34,596 فلسطینی شہید اور 77,816 زخمی ہوئے ہیں۔

 الجزیرہ نیوز نے اٹلی کے شہر میلان میں بارش کے باوجود عوام کے احتجاجی مظاہروں کی تصاویر شائع کیں کی جن میں شہریوں نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف صیہونیت مخالف نعرے لگائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر ترابزون میں ترک شہریوں نے بھی فلسطینی پرچم اٹھا کر غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔

News ID 1923707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha