31 مئی، 2025، 8:32 AM

فلسطینی مجاہدین کا ٹی بی جی راکٹ سے صہیونی فوجیوں پر حملہ

فلسطینی مجاہدین کا ٹی بی جی راکٹ سے صہیونی فوجیوں پر حملہ

فلسطینی مقاومتی جوانوں نے خان یونس میں صہیونی فورسز کو جدید راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی جوانوں نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقے میں قابض صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنا کر ایک اور مہلک ضرب لگائی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری شاخ القسام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ القدس بریگیڈ کے ساتھ مل کر ایک کارروائی کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں نے ایک رہائشی مکان میں صہیونی فوجیوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کے بعد انہیں "ٹی بی جی" راکٹ اور ایک اینٹی-پرسنل راکٹ سے نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجی ایک مکان میں مورچہ زن تھے جنہیں براہ راست نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا گیا۔

اس سے چند گھنٹے قبل القدس بریگیڈ نے ایک اور کارروائی کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے جنگجوؤں نے ایک اور مکان میں موجود 10 صہیونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

News ID 1933092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha