17 مارچ، 2025، 10:58 PM

لبنان پر شامی تکفیریوں اور اسرائیلی فوج کی جارحیت، جولانی اور صیہونیوں کا گٹھ جوڑ

لبنان پر شامی تکفیریوں اور اسرائیلی فوج کی جارحیت، جولانی اور صیہونیوں کا گٹھ جوڑ

شام کے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے لبنان کے سرحدی علاقوں پر وسیع پیمانے پر حملے جاری ہیں جب کہ اس دوران صیہونی فوج جنوبی لبنان پر فضائی حملے کر رہی ہے جو جولانی رژیم کے ساتھ گٹھ جوڑ کا پتہ دیتے ہیں

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مشرقی سرحدوں پر شامی تکفیریوں اور جولانی فورسز کے حملوں کے ساتھ ہی جنوبی لبنان پر صیہونی فضائی جارحیت میں تیزی آگئی ہے۔

المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر کے آسمان پر پرواز کر رہے ہیں جب کہ مغربی شہر بقاع  پر  فضائی حملے جاری ہیں۔

 اسرائیلی فوج کا لبنان کی مشرقی سرحدوں پر شامی تکفیری دہشت گرد گروہوں کی جارحیت کے ساتھ اس ملک کی جنوبی علاقوں پر جارحیت میں اضافہ صیہونی اور جولانی رژیم کے درمیان گٹھ جوڑ کا پتہ دیتا ہے۔

 لبنانی فوج اور حزب اللہ نے شامی تکفیریوں کی وسیع جارحیت کو پسپا کر دیا ہے، تاہم ہنوز جھڑپیں جاری ہیں۔

News ID 1931178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha