22 جنوری، 2025، 5:46 PM

اسرائیلی رژیم کا مغربی کنارے پر حملہ، 10 فلسطینی شہید

اسرائیلی رژیم کا مغربی کنارے پر حملہ، 10 فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم دس فلسطینی شہید ہو گئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم دس فلسطینی شہید جب کہ چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ جب کہ سڑکوں کو بلڈوز کر دیا ہے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین پر 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا جسے بین الاقوامی تنقید کے باوجود برقرار رکھا ہوا ہے۔

News ID 1929772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha