3 جون، 2025، 9:52 PM

شام، تکفیریوں کا آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر حملہ

شام، تکفیریوں کا آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر حملہ

شام میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں تکفیری دہشتگردوں نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی چینل العہد نے اپنی ٹیلیگرام چینل پر یہ خبر اور ایک تصویر شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شام میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔

العہد کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ دفتر پر  تکفیریوں کے حملے کے نتیجے میں دفتر کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ابو محمد الجولانی کی قیادت میں تکفیری جماعت النصرہ فرنٹ نے شام پر قبضہ کیا ہے اور ملک میں امن قائم کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے واقعے کے بارے میں ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

News ID 1933179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha