3 فروری، 2024، 12:23 AM

عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکی حملوں کی غیر مصدقہ اطلاع

عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکی حملوں کی غیر مصدقہ اطلاع

سکائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ فاطمیون اور زینبیون بریگیڈ کو بھی سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سکائی نیوز نے شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے شام کے مشرقی علاقے میں حملہ کیا ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق شام کے مشرق میں دیر الزور پر فضائی حملہ تاحال جاری ہے

دراین اثناء الحدث چینل نے کہا ہے کہ شام کے شہر المیادین کی فضاؤں میں ایک امریکی طیارہ پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

تاہم سرکاری ذرائع سے ان خبروں اور حملہ آوروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے

سکائی نیوز عربی نے دعوی کیا ہے کہ امریکیوں نے عراق اور شام کی سرحد پر ایران سے وابستہ فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

سکائی نیوز نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ فاطمیون اور زینبیون بریگیڈ کو بھی سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1921645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha