مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فضائیہ نے یمن پر جارحیت کے دوران گلیکسی لیڈر نامی اسرائیلی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسرائیل کے وزیر جنگ نے تصدیق کی کہ صہیونی جنگی جہازوں نے مذکورہ کشتی پر حملہ کیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اس کشتی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی مارچ میں امریکی جنگی طیارے اسی کشتی پر حملہ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے نومبر 2023 میں اسرائیلی کشتی گلیکسی لیڈر کو بحیرہ احمر میں ضبط کیا تھا۔
گزشتہ سال جنوری میں انصار اللہ نے اس کشتی کے عملے کو آزاد کر دیا تھا۔
اس وقت یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے شدید حملوں کے دوران فلسطینی عوام اور مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر یمنی بحریہ نے گلیکسی لیڈر کو قبضے میں لیا تھا۔
آپ کا تبصرہ