مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے تین مرتبہ اسرائیلی کشتی گلیکسی لیڈر کو نشانہ بنایا جو اس وقت بندرگاہ پر یمنی فوج کے قبضے میں ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یہ کشتی امریکی حملے کا شکار ہوئی ہو، بلکہ اس کشتی پر 17 مارچ کو بھی امریکی جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج نے اسرائیلی کشتی گلیکسی لیڈر کو نومبر 2023 میں قبضے میں لیا تھا۔
دسمبر میں انصار اللہ نے اس کشتی کے عملے کو آزاد کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ