19 فروری، 2026، 7:26 PM

ماہ رمضان کا پہلے دن؛ رہبر انقلاب کی موجودگی میں "محفل انس با قرآن"

ماہ رمضان کا پہلے دن؛ رہبر انقلاب کی موجودگی میں "محفل انس با قرآن"

حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقدہ تقریب میں ممتاز اور بین الاقوامی قاریان قرآن نے تلاوت کی، رہبر انقلاب نے تلاوت کے اعلی معیار کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں "محفل انس با قرآن کریم" منعقد ہوئی۔

یہ روح پرور تقریب حسینیه امام خمینی میں عصر کے وقت منعقد ہوئی، جس میں ایران کے ممتاز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قاریوں اور اساتذہ نے شرکت کی اور آیات کلام پاک کی تلاوت سے سماں باندھا۔

محفل میں رہبر معظم نے بھی شرکت کی اور تلاوت قرآن کے عمدہ معیار پر قاریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے قرآن کریم سے انس و تعلق کو اسلامی معاشرے کی روحانی طاقت قرار دیا۔

News ID 1938148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha