18 فروری، 2026، 9:28 PM

ترقی کی داستانیں نوجوانوں کے کانوں اور دلوں تک پہنچائی جائیں، رہبر معظم

ترقی کی داستانیں نوجوانوں کے کانوں اور دلوں تک پہنچائی جائیں، رہبر معظم

رہبر معظم نے کہا ہے کہ ترقی کی داستانیں سنانے والے خود بھی ترقی کے عناصر میں سے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی آواز نوجوانوں تک پہنچے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت‌الله سید علی خامنه‌ای نے "قومی ایوارڈ برائے بیان داستان پیشرفت" کی رپورٹ کے جواب میں کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی کہانیاں نوجوانوں کے کانوں اور دلوں تک پہنچنی چاہئیں تاکہ ان کے اندر امید اور حوصلہ پیدا ہو۔

تفصیلات کے مطابق ادارۂ فنون انقلاب اسلامی کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں رہبر معظم نے ترقی کی داستانیں بیان کرنے والوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ افراد خود بھی پیشرفت کے عمل کا حصہ ہیں۔

انہوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ راویان پیشرفت قابل فخر ہیں اور ان کی کوششیں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسی سرگرمیاں کی جائیں جن کے ذریعے ترقی کی یہ مثبت کہانیاں نوجوان نسل تک پہنچیں اور ان کے دلوں میں امید پروان چڑھے۔

News ID 1938130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha