18 فروری، 2026، 9:31 PM

آئی اے ای اے ایران-امریکہ مذاکرات کے فریم ورک میں تعاون کے لیے تیار

آئی اے ای اے ایران-امریکہ مذاکرات کے فریم ورک میں تعاون کے لیے تیار

عراقچی اور گروسی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی تعاون اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات پر تفصیل سے بات کی گئی۔

گفتگو کے دوران عراقچی نے کہا کہ ایران آئندہ مذاکرات کے لیے ایک ابتدائی اور منظم فریم ورک تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ بات چیت مؤثر اور ٹھوس بنیادوں پر ہو۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے گذشتہ دور کے بالواسطہ مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیا اور مذاکراتی فریم ورک کے مسودے کی تیاری کے لیے ضروری اقدامات، اصول اور تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

رافائل گروسی نے جنیوا مذاکرات کے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی مذاکراتی فریم ورک کی تشکیل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1938131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha