مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس صوبے کے جنوبی مضافات میں واقع گاؤں عین الزیوان میں داخل ہو کر علاقے میں ایک چیک پوسٹ قائم کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے گاؤں میں گھس کر شامی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکانات کی تلاشی بھی لی۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے مختلف بہانوں کے تحت اس ملک پر سینکڑوں فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں اور شامی شہریوں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نئی شامی قیادت کی جانب سے اب تک ان اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔
آپ کا تبصرہ