10 جون، 2025، 2:48 PM

یمنی ساحلی شہر پر اسرائیلی حملہ

یمنی ساحلی شہر پر اسرائیلی حملہ

صہیونی حکومت نے یمن پر فضائی حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمنی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا ہے۔

یمنی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں اور بحریہ نے الحدیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی بحریہ نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ بندرگاہ میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب صہیونی حکومت نے الحدیدہ، الصلیف اور رأس عیسیٰ کی بندرگاہوں پر حملے کا اعلان کیا تھا۔

یہ حملے یمن کی مسلح افواج کی ان کارروائیوں کا ردعمل ہیں جو فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف کی جارہی ہیں، جن میں بحیرہ احمر میں اسرائیلی مفادات پر بار بار حملے شامل ہیں۔

اسرائیل کے ان حملوں سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خلیجِ عدن، بحیرہ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کسی وسیع تر جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

News ID 1933333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha