مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ویب سائٹ "ارورہ اسرائیل" نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے بین الاقوامی اتحادی یمنی افواج کے حملوں کو روکنے اور غزہ کی جنگ سے ان کے تعلق کو توڑنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
اس ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کی حالیہ ڈیڈ لائن کے بعد یمنیوں نے بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونیوں نے دوبارہ فلسطین پر حملہ کیا تو وہ براہ راست اس رژیم پر دوبارہ حملے شروع کر دیں گے۔
اس رپورٹ میں یمنیوں کے حوالے سے صیہونیوں اور امریکہ کے اسٹریٹجک نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ امریکی اقتصادی اقدامات غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں۔
صیہونی ویب سائٹ نے ڈھٹائی کے ساتھ تجویز دی کہ یمنیوں کے خلاف جاری جارحانہ کارروائیوں میں ان کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بجائے ایک اسٹریٹجک تبدیلی کے طور مزاحمتی رہنماؤں پر حملوں اور یمنی حکومت گرانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی میں تیزی لائی جائے۔
مذکورہ سائٹ کی رپورٹ میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر امریکی اتحاد میں شامل ہونے یا پس پردہ اس اتحاد کی حمایت کے لئے دباو ڈالے۔
آپ کا تبصرہ