31 اگست، 2026، 1:35 AM

جزیرہ لارک پر دشمن کا حملہ؛ سپاہ پاسداران کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

جزیرہ لارک پر دشمن کا حملہ؛ سپاہ پاسداران کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

امریکی و صیہونی دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کے جزیرہ لارک پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اور صہیونی دشمنوں کی لارک جزیرہ پر جارحیت کے فوراً سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے فوری اور بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا بیان:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ

امریکی-صیہونی دشمن ایک بار پھر اپنے اندرونی مسائل کے حل میں ناکامی اور خطے کے ممالک کے درمیان اپنی ساکھ میں کمی کے باعث، اپنے مذموم کردار کو دوبارہ زندہ کرنے اور اپنے عوام کے سامنے اس کی توجیہ پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی سلسلے میں اس نے ایک جارحانہ اقدام کرتے ہوئے جزیرۂ لارک پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہمارے کچھ جوان اور ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے۔

اس جارحیت کا ایران اسلامی کے فرزندان جواب دیں گے اور جارح دشمن کو اس کی کاروائی کی سزا دی جائے گی۔

News ID 1941010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha