مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عسکریت پسندوں نے نائیجیریا کے سینٹ میری کیتھولک اسکول سے 215 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا ہے۔
یہ خبر ایسوسی ایشن آف کرسچنز آف نائیجیریا نے دی گئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، بعض مغوی طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومت نے متعدد عسکریت پسندانہ حملوں کے باعث اسکول کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سینٹ میری کی انتظامیہ نے اس مطالبے کو نظرانداز کر دیا۔
اس سے قبل اریز ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ عسکریت پسندوں کے اس حملے میں صرف 52 افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔
19 نومبر کو مغربی نائیجیریا میں ایک چرچ پر حملے میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا۔
اسی طرح اس سے پہلے صوبہ کیبی کے شہر ماگا میں عسکریت پسندوں نے 24 طلبہ کو اغوا کر لیا تھا۔
آپ کا تبصرہ