مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
سرلشکر موسوی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے عوام کو سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران و پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح پر بہترین تعلقات قائم ہیں جو حقیقی معنوں میں برادرانہ روابط کی عکاسی کرتے ہیں
جنرل موسوی نے زور دیا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، جن کے خلاف مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون سے سرحدوں کو امن و دوستی کا گہوارہ بنائیں گے۔
پاکستانی آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ دونوں ممالک سرحدوں کو امن، دوستی اور اقتصادی ترقی کا مرکز بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
آپ کا تبصرہ