مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو خطے میں صلح و تعاون کے فروغ کے لیے بلینک چیک دینے پر آمادہ ہے۔
پاکستانی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کو انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت یا پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے ایران کیا کردار ادا کرنے کو تیار ہے؟
لاریجانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے لیے نہایت عزیز اور باشرف ملک ہے۔ تہران اسلام آباد کو مکمل اختیار دینے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ جب چاہے اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکے۔
آپ کا تبصرہ