22 نومبر، 2025، 3:18 PM

دشمن کے ہر ممکنہ خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایرانی کمانڈر

دشمن کے ہر ممکنہ خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایرانی کمانڈر

ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل جہان شاہی نے کہا ہے کہ مسلح افواج جدید ہتھیاروں سے لیس اور دشمن کے ہر خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان‌ شاہی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ دشمنی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایرانی فوج جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

بریگیڈیئر جنرل جہان‌شاہی نے بری فوج کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آٹھ سالہ مقدس دفاع اور حالیہ 12 روزہ جنگ کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ایران کو ایک فکری جنگ کا سامنا ہے۔ دشمن جب روایتی جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوا تو اس نے نفسیاتی جنگ کا راستہ اختیار کیا۔  

انہوں نے زور دیا کہ خداوند متعال کی مدد سے ایران کی بری فوج دشمن کی تمام سازشوں کو اتحاد، یکجہتی اور مسلح افواج کی طاقت کے ذریعے ناکام بنا دے گی۔ ایران کی بری فوج دشمن کے کسی بھی ممکنہ خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

News ID 1936644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha