مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب سلامی کے علاقائی صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ زاہدان کے شیرباد علاقے میں بسیج رضاکار فورس کے مقامی کمانڈر جواد کریم کشتی مقامی مسجد پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
بیان کے مطابق، شہید جواد کریم کشتی امام ہادی مسجد کے دروازے پر نمازیوں کی حفاظت پر مامور تھے جب دہشتگردوں نے ان پر حملہ کرکے شہید کردیا۔
سپاہ پاسداران نے انہیں ایک بہادر اور انقلابی کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مقدس مشن پر تھے اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر مسجد اور نمازیوں کے تحفظ کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ شہید جواد کریم کشتی کی تشییعِ جنازہ بدھ کے روز زاہدان میں انجام پائے گی۔
آپ کا تبصرہ