25 جنوری، 2026، 8:48 PM

جنرل پاکپور کی دہشت گردی کے زخمیوں سے عیادت، طبی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا

جنرل پاکپور کی دہشت گردی کے زخمیوں سے عیادت، طبی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے گذشتہ دنوں دہشت گردی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے حالیہ دہشت گرد حملوں کے زخمیوں سے عیادت کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل پاکپور نے بتایا کہ بعض زخمیوں کو شدید اور گہرے زخم آئے تھے، تاہم عملے نے دن رات محنت کر کے انہیں خطرناک کیفیت سے نکال لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کے اہلِ خانہ بھی فراہم کردہ خدمات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور زخمیوں کا حوصلہ بلند ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں میں موساد کے تربیت یافتہ عناصر ملوث تھے جن کو امریکہ کے صدر و اسرائیل کے وزیر اعظم کی واضح حمایت حاصل تھی۔ حملوں میں 2427 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری زخمی بھی ہوئے۔

News ID 1937885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha