6 اگست، 2017، 8:26 PM

ایران کے شمال مغرب میں دہشت گرد ٹیم کا صفایا / دو دہشت گرد ہلاک

ایران کے شمال مغرب میں دہشت گرد ٹیم کا صفایا / دو دہشت گرد ہلاک

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ نے ایران کے شمال مغرب میں دہشت گرد ٹیم کا صفایا کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ نے ایران کے شمال مغرب میں دہشت گرد ٹیم کا صفایا کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقہ میں منافقین نے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کی ، ایران کے اندر ضد انقلاب تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ اسلام نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا اور جھڑپ میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ اس جھڑپ میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کے قبضہ سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

News ID 1874391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha