ایرانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گاڑی کو تباہ کردیا/2 خودکش حملہ آور ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے سرحدی علاقہ سوروان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بیان کے مطابق دہشت گرد سرحدی چیک پوسٹ کو خود حملے میں نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور اس کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1879328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =