16 جون، 2016، 7:31 PM

سپاہ نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا /کارروائی میں 3  اہلکار شہید

 سپاہ نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا /کارروائی میں 3  اہلکار شہید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق ایرانی سپاہ نے عراقی سرحد کے قریب دہشت گردوں کی دو ٹیموں پر مشتمل 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کارروائی میں 3 فوجی اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی اردو سروس نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق ایرانی سپاہ نے عراقی سرحد کے قریب دہشت گردوں کی دو ٹیموں پر مشتمل 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس کارروائی میں 3 فوجی اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلح فورسز نے شمال مغربی سرحدی علاقہ اشنویہ میں ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
سپاہ کی بری فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کے مطابق دہشت گرد ملک کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کے خلاف بر وقت کارروائی کی گئی اور ان کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا گيا ۔ انھوں نے کہا کہ  دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

News ID 1864791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha