22 نومبر، 2024، 10:22 AM

کرم ایجنسی میں دہشت گردی، صدر پزشکیان کی پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت

کرم ایجنسی میں دہشت گردی، صدر پزشکیان کی پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت

ایرانی صدر پزشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے کرم ایجنسی میں دہشت گرد حملے میں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد حادثے میں درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ اس حساس واقعے پر ایران پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاج جدوجہد کریں گے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ اور حکومتی ترجمان نے بھی پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1928293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha