پاکستان کے نوشہرہ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں وہابی دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں وہابی دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 2  دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ پولیس نے نظام پور کےعلاقے مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں اشتہاری  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو وہابی دہشت گردوں  نے فائرنگ کردی۔ مقابلے میں دو انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گرد  مارے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مطہر اور امجد کے نام سے ہوئی جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

News Code 1892081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =