10 اگست، 2025، 2:22 PM

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان، سراوان میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان، سراوان میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

سراوان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان پولیس کے کمانڈر محمد اسحاقی نے کہا ہے کہ سراوان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران تین مسلح شرپسند ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران کلاشنکوف، پستول اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

کمانڈر اسحاقی نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔ شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

News ID 1934777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha