26 اپریل، 2025، 8:12 AM

عمان مذاکرات، عراقچی اور میزبان وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو

عمان مذاکرات، عراقچی اور میزبان وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے تہران-واشنگٹن بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور سے پہلے مذاکرات کے فریم ورک کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے سلسلے میں عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دو مرتبہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور گذشتہ سنیچر کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں جبکہ پہلا دور مسقط میں ہوا تھا۔

تیسرا دور بھی عمان کے وزیر خارجہ کی موجودگی اور ثالثی میں منعقد ہوگا، جس میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

News ID 1932175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha