مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے وزیر ٹرانسپورٹیشن اور مشترکہ اقتصادی تعاون کے کمیشن کے سربراہ رامون بلاسکیز نے وزیر دفاع بریگیڈیئر آشتیانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایران کے وزیر دفاع دفاع بریگیڈیئر جنرل آشتیانی نے مشترکہ کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے جب کہ وینزویلا کی طرف سے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر رامون بلاسکیز نے کمیشن کے منصوبوں پر کا تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں جنرل اشتیانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور دونوں صدور کے دوروں میں طے پانے والے سمجھوتوں کی پیروی پر زور دیا۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر دفاع نے ایران کی جانب سے کمیشن کے اقدامات اور پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے نتائج کے حصول کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کے ساتھ ساتھ کمیشن کی تشکیل کے لیے ایران کی تیاری کا اعلان کیا۔
جب کہ وینزویلا کے وزیر ٹرانسپورٹیشن اور وینزویلا کمیشن کے سربراہ رامون بلاسکیز نے تہران میں اپنی دوبارہ موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت اور اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ کمیشن کی تشکیل کے لیے وینزویلا کی تیاری کا اعلان کرنے کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ