مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسیا الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ مصری سینیٹ کے کمیشن برائے خارجہ امور کی رکن اور مصر کی حافظان مملکت پارٹی کے سیاسی امور کی سیکریٹری سما سلیمان نے مصر اور ایران کے درمیان تعلقات میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات باہمی روابط کے مضبوط ہونے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات فریقین کے لئے ایک فرصت تھی تاکہ باہمی روابط کو مستحکم کرنے والے عوامل سے آگاہ ہوجائیں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تعلقات کو وسعت دیں۔
انہوں نے دونوں کے درمیان مشترکہ تاریخ اور تمدن کو تعلقات مضبوط کرنے کے لئے معاون قرار دیا اور کہا کہ ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس راہ کو مزید ہموار کیا جاسکتا ہے۔
سینیٹ کی خاتون رکن نے دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کو خطے کے لئے مثبت اثرات کا حامل قرار دیا اور پیشن گوئی کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
سلما سلیمان نے تاکید کی کہ مصر کی طرف سے ایرانی سیاحوں کو مصر میں تفریحی دورے کی اجازت دینا سیاسی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں اہم قدم ہے۔ اس فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ