22 ستمبر، 2023، 7:37 PM

نیوریارک میں ایران اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

نیوریارک میں ایران اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جنوبی افریقہ کی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں صدر رئیسی کے جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے سلسلے میں جاری منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالدی پانڈور سے ملاقات کی۔

امیر عبداللہیان نے برکس سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر جنوبی افریقہ کو مبارکباد دیتے ہوئے گروپ کے حوالے سے بہت اچھے اقدامات اور برکس میں ایران کی مکمل رکنیت کی موثر حمایت پر جنوبی افریقہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے دنیا میں کثیرالجہتی کے لیے ایک اہم پیغام بھیجا اور برکس کے ذریعے اس سلسلے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر رئیسی کے جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے سلسلے میں جاری منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے انتہائی اہم ترجیح ہیں اور ہم تعلقات بڑھانے کے لیے ہم غیر معمولی حد تک پرجوش ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی سطح پر دلچسپی کے بعض موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ مسز نالڈی پانڈور نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات کی اچھی بنیاد رکھی ہے اور ہمیں اس عمل کو مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے برکس میں ایران کی رکنیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دنیا کے مختلف ممالک کی برکس میں شمولیت اور تعاون کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ برکس مستقبل کی عالمی پیشرفت کے لیے ایک پر امید ادارہ ہو گا۔

اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں دونوں ممالک کی دلچسپی کے بعض دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1918962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha