22 اپریل، 2024، 10:49 PM

پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی ملاقات

پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی ملاقات

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور بارڈر سیکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو ’امن اور دوستی کا بارڈر‘ قرار دیا اور بارڈر سے متعلق بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

News ID 1923509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha