23 اپریل، 2024، 11:03 AM

اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں

اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں

اقوام متحدہ میں پاکستانی سابق مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالہ کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔ 

ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان چین کے تعلقات 70 دھائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔ 

News ID 1923519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha