23 اپریل، 2024، 2:21 PM

یورپی یونین صہیونی حکومت پر پابندی عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

یورپی یونین صہیونی حکومت پر پابندی عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف کاروائی کے بجائے صہیونی حکومت پر پابندی عائد کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف کاروائی کے بجائے صہیونی حکومت پر پابندی عائد کرے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے اپنے دفاع کے حق کے تحت اسرائیل کے خلاف کاروائی کی ہے۔ یورپی یونین واشنگٹن اور تل ابیب کی اندھا دھند پیروی کرنے کا سلسلہ ختم کرے۔

انہون نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل و غارتگری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کئی محاذوں پر جنگ کی وجہ سے غزہ میں قحط سالی درپیش ہے لیکن یورپی یونین نے صہیونی جنگی جرائم پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

عبداللہیان نے یورپی پر زور دیا کہ اسرائیلی جرائم کی خاموش حمایت کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرے۔ 

News ID 1923526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha