مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔
آیت اللہ رئیسی رواں ہفتے جمعرات کی صبح (16 دسمبر) کو ایک اعلیٰ سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، آیت اللہ رئیسی روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ امور بشمول اقتصادی تعاملات پر مشاورت کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین اور غزہ کی موجودہ پیش رفت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ