25 جولائی، 2023، 9:14 AM

ایران خطے کے تمام ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، صدر رئیسی

ایران خطے کے تمام ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، صدر رئیسی

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اس موقف کو دہرایا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میزوریان سے ملاقات کے دوران علاقائی مسائل کو خطے کے ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے نتیجے میں ہمیشہ خطے کے مسائل پیچیدہ ہوئے ہیں۔ ایران آرمینیا اور آذربائجان کے درمیان مصالحت اور مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ان مذاکرات کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

News ID 1918010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha