13 جولائی، 2023، 9:42 AM

یوگنڈا میں ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی دفتر کا افتتاح

یوگنڈا میں ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی دفتر کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے یوگنڈا کے اپنے دورے کے دوراں اس ملک میں ایران انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی آفس کا افتتاح کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوگنڈا میں ایران کے اختراع اور ٹیکنالوجی کا یہ دفتر درحقیقت یوگنڈا میں خوراک، زراعت، دواسازی، طبی آلات، مویشیوں اور پولٹری کی ویکسین، ہربل ادویات، فوڈ سپلیمنٹس اور زرعی ڈرون کے مختلف شعبوں میں ایرانی سائنسی مصنوعات کی نمائشگاہ اور مرکز کا کردار ادا کرے گا ۔ 

اس دفتر کے قیام کا مقصد نئی برآمدی منڈیوں کی تشکیل اور سائنسی مصنوعات کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر مشرقی افریقہ میں مشترکہ تعاون کی ترقی کے لیے ایک میدان تیار کرنا بھی ہے۔

News ID 1917778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha