13 جولائی، 2023، 11:15 AM

ایران اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران اور پاکستان کے کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزراء نے باہمی تعاون میں اضافے کے ایم او یوز پر دستخط کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تنظیم برائے اقتصادی تعاون کے اجلاس کی دوران ایرانی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی کے وزیر عیسی زارع پور نے پاکستانی ہم منصب صادق افتخار کے ساتھ ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے خلائی، انفراسٹرکچر، پلیٹ فارم اور میسنجر، ڈیٹا اور پوسٹ فنانس کے شعبوں میں تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

تہران میں بدھ کے روز ہونے والے تنظیم کے اجلاس میں رکن ممالک کے علاوہ پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 11 اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

 اجلاس کے انعقاد کا ایک مقصد رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔

News ID 1917779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha