23 اپریل، 2024، 8:05 AM

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاہور روانہ ہوگئے

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاہور روانہ ہوگئے

لاہور آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر آج لاہور میں عام تعطیل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر آج لاہور میں عام تعطیل ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہ مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام ہوگا۔گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد ایرانی صدر کراچی روانہ ہوجائیں گے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے ۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ایرانی صدر کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ایران کے صدر دورہ مکمل کرکے کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

News ID 1923515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha