11 جون، 2024، 9:18 PM

ایران کو برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک میں شمولیت سے فائدہ ہوگا، روس

ایران کو برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک میں شمولیت سے فائدہ ہوگا، روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ ایران کو برکس ممالک کے قائم کردہ نئے ترقیاتی بینک میں شامل ہونے سے فائدہ ہوگا۔

مہر نیوز ایجنسی نے تاس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی سینیئر سفارت کار نے نزنی نوگوروڈ میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "برکس کے نیو ڈیولپمنٹ بینک میں ایران کی رکنیت کے معاملے پر غور کرنے کے لئے متعدد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔" 
ریابکوف نے کہا، "نیو ڈویلپمنٹ بینک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مناسب شرح سود پر مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایران اس سے عملی فوائد حاصل کرے گا۔"

برکس وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 10 اور11 جون کو نزنی نوگوروڈ میں جاری ہے۔ تنظیم کی توسیع کے بعد رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

برکس کا نیا ترقیاتی بینک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے 2014 میں ایک بین الحکومتی معاہدے کی بنیاد پر قائم کیا تھا، جس کا مقصد برکس ممالک اور ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے وسائل کو متحرک کرنا ہے۔ اپنے آپریشن کے ابتدائی سالوں کے دوران، بینک نے کل 32 بلین ڈالر کے 90 سے زیادہ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

News ID 1924613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha