12 جون، 2024، 6:49 PM

بھارت کے نئے آرمی چیف کا اعلان کردیا گیا

بھارت کے نئے آرمی چیف کا اعلان کردیا گیا

ہندوستان کی مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو ہندوستانی فوج کا نیا آرمی چیف نامزد کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن ملک میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انھیں ایک ماہ کی توسیع دیدی گئی تھی جو 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

جس کے بعد وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی چارج سنبھالیں گے جو  ہندوستانی فوج میں اپنے 40 سالہ کیریئر میں کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے کے بعد انھوں نے امریکی آرمی وار کالج سے ڈیفنس اینڈ منیجمنٹ اسٹڈیز میں فیلو شپ کی۔ علاوہ ازیں وہ اسٹرٹیجک اسٹڈی اور ملٹری سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کی تعیناتی جموں کشمیر میں بھی رہی اور وہ چین کے ساتھ سرحدی معاملات میں بھی کافی متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔

News ID 1924638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha