21 جون، 2024، 4:09 PM

پاکستان اور چین کے درمیان پانچ نئی راہداریوں پر اتفاق ہوا ہے، احسن اقبال

پاکستان اور چین کے درمیان پانچ نئی راہداریوں پر اتفاق ہوا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پانچ نئی راہداریوں جبکہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر پر اتفاق ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور قومی قیادت سی پیک منصوبوں پر چین کی حمایت اور مؤثر شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے تحت قائم ہونے والی نئی اقتصادی راہداریاں ای ایس5 فریم ورک کا حصہ ہیں۔ سی پیک استحکام، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے، گوادر بندرگاہ چین کو بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی فراہم کرتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی تعاون سے پاکستان نئی صنعتوں کے قیام اور موجودہ صنعتوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کے لانچ سے دوستی کی نئی بلندیوں کا آغاز ہوگیا ہے،  پاکستان چین تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں اور سی پیک پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔

News ID 1924862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha