28 مئی، 2025، 9:56 PM

ایران اور برازیل کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق

ایران اور برازیل کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے ماسکو میں اپنے برازیلی ہم منصب سے ملاقات کی۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے  ماسکو میں اپنے برازیلی ہم منصب سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع سمیت سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

ماسکو میں سکیورٹی افئیرز کا 13 واں بین الاقوامی اجلاس 27 سے  29 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ 

اجلاس میں 105 ممالک کے 129 سے زائد وفود بشمول- برکس، ایس سی او، آسیان، سی آئی ایس، عرب  لیگ، افریقی یونین، سی ایس ٹی او اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ 

اعلیٰ نمائندوں کے اجلاس کے ایجنڈے میں سلامتی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے امور پر توجہ دی جائے گی۔ 

 ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کی دعوت پر سکیورٹی امور کے 13ویں بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے۔

News ID 1933040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha