مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ احمد الریسونی نے کہا: صہیونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی حمایت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد سے اب تک فلسطین کی حمایت میں ایران نے جس وفاداری اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کا کوئی اور ملک اس کی مثال پیش نہیں کر سکا۔
الریسونی نے واضح طور پر کہا کہ نہ عرب ممالک اور نہ ہی دیگر اسلامی ریاستیں، چاہے وہ انفرادی سطح پر ہوں یا اجتماعی طور پر، ایران کی طرح فلسطینی کاز کی خدمت نہیں کر سکیں۔
واضح رہے کہ عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتا رہا ہے، اور وہ صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کو تمام مسلمانوں کے لیے ناقابلِ قبول خیانت سمجھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ