مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے وزیر خارجہ "برونو رودریگز" نے 17 جون بروز منگل سوشل میڈیا نیٹ ورک "ایکس" پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اسرائیل نے نام نہاد خود دفاع کے بہانے ایران پر حملہ کیا ہے، جو کہ اس سے دو ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایرانی غیر مسلح شہریوں اور ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنا رہی ہے، جب کہ اس کے اتحادی اور شریک کار دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے خاموش ہیں اور اس کے ان جرائم کی حمایت کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ