مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ، ڈاکٹر تیدروس آدھانوم گیبریسوس نے سوشل میڈیا کے "ایکس" نیٹ ورک پر لکھا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی تشویشناک ہے، جو عام شہریوں بالخصوص بچوں کی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔ عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں زخمی ہونا بھی باعثِ تشویش ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے خاص طور پر جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اس کے فوری اور طویل مدتی اثرات ایران اور پورے خطے کے ماحول اور انسانی صحت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ امن کے قیام کے لیے کوشش کریں۔ سب سے بہادر وہی ہوتے ہیں جو امن کا راستہ اپناتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ