مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراد مرادی نے منگل کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹلیجنس نگرانی اور سکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ جو ایک "نِیسان" گاڑی میں بہارستان داخل ہوا تھا، کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشکوک گاڑی بھاری مقدار میں خطرناک اور دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہی تھی۔ ابتدائی تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، نشانہ لینے والے سسٹمز سے لیس چھوٹے ڈرونز، جدید جنگی اسلحہ، اعلیٰ سطح کا مواصلاتی سازوسامان اور ریموٹ کنٹرول سسٹمز برآمد ہوئے۔
مرادی نے مزید کہا کہ موساد کے ایجنٹ ان آلات کے ذریعے گنجان آبادی والے مقامات پر بڑے پیمانے پر خودکش حملے کرنا چاہتے تھے تاکہ خوف و ہراس پھیلا کر ملک کی داخلی سلامتی کو متاثر کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ