18 جون، 2025، 2:48 AM

ایرانی حملوں میں سیکڑوں ہلاکتیں، حقائق چھپانے کی کوششیں

ایرانی حملوں میں سیکڑوں ہلاکتیں، حقائق چھپانے کی کوششیں

اسرائیلی سرکاری اور سیکیورٹی ادارے ایرانی میزائل حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے اعداد و شمار کو سختی سے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی سرکاری اور سیکیورٹی ادارے ایرانی میزائل حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے اعداد و شمار کو سختی سے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق ان حملوں میں اسرائیلی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے آغاز سے اب تک اسرائیل میں زخمیوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر چکی ہے۔

 اگرچہ اس رپورٹ میں ہلاک شدگان کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے کئی میزائل حملوں کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کی سینسر شپ اتھارٹی نے گزشتہ چند دنوں میں متعدد بار اعلان کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے متعلق اعداد و شمار اور تصاویر کی اشاعت ممنوع ہے، اور مقبوضہ علاقوں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی معلومات شیئر نہ کریں۔

 ایران کے تازہ حملے (ایرانی میزائل حملوں کی گیارہویں لہر) کو گزشتہ دنوں کے سب سے شدید حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، اور تل ابیب و مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی شہروں میں میزائل گرنے کی متعدد تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

 اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہاں تک کہ بعض دفاعی نظام فنی خرابی کے باعث اپنے ہی شہروں پر گر گئے، جس کے نتیجے میں مزید تباہی اور نقصانات سامنے آئے ہیں۔

News ID 1933632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha