مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر صحت طفرقندی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے میزائل حملوں میں اب تک 1800 بے شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران کے قدس اسکوائر پر حملے میں 59 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ظفرقندی نے کہا کہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 35 خواتین اور 10 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے 13 جون کو ایران کے رہائشی علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی اعلی فوجی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوگئے۔ جواب میں ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تل ابیب اور حیفا سمیت اسرائیلی کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائل حملے کئے۔
آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب نے میزائل حملے میں تل ابیب میں صہیونی فوج کا انٹیلیجنس مرکز اور موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ